8 اکتوبر 2014 - 09:23
ترکی: سفارتکاروں کی رہائی بدلے آزاد کئے گئے داعش کے 180 دہشت گرد

ترکی نے اپنے اغوا ہوئے سفارتکاروں کو آزاد کرانے کے لئے داعش کے 180 دہشت گردوں کو رہا کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، 18 سالہ شباز سلیمان اور 26 سالہ ہشام ولكرڈ داعش کے ان 180 دہشت گردوں میں شامل ہے جنہیں ترکی کی حکومت نے داعش کی جانب سے اغوا کئے گئے اپنے 46 سفارتکاروں کو چھوڑنے کے بدلے میں رہا کیا ہے۔

ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے جن دہشت گردوں کو رہا کیا ہے ان کے ناموں کی لسٹ اس کے پاس ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس لسٹ میں سوئزرلینڈ کا ایک، بیلجیم کا ایک، فرانس کے دو، سویڈن کے 2 اور میسیڈونيا کے 2 شہری شامل ہیں۔

بی بی سی نے بھی برطانوی حکام کے حوالے سے ایسی رپورٹیں شائع کی ہیں جس میں داعش کے دہشت گردوں کی رہائی کے بدلے میں ترکی کے سفارتکاروں کے چھوڑے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کی حکومت دعوی کرتی رہی ہے کہ اس نے اپنی خفیہ انٹلیجنس کی مدد سے اپنے سفارتکاروں کو آزاد کروایا ہے اور اس کے بدلے میں داعش کو کچھ نہیں دیا ہے۔
.......

/169